Tuesday 11 November 2014

یوٹیوب ایمبیڈیڈ ویڈیوکو اپنی ویب سائٹ کے ساتھ گوگل انڈیکس کروائیں

اس مضمون میں آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ اپنی ویب سائٹ میں یو ٹیوب کی ویڈیو کو ایمبیڈ کرکے کس طرح گوگل انڈیکسنگ کروا سکتے ہیں اورکس طرح اس کا فائدہ لے سکتے ہیں.
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گوگل اور یو ٹیوب آپس میں شراکت دارہیں اور یو ٹیوب اب دوسرے نمبر کا سرچ انجن بن چکا ہے اور اب ہر ماہر ایس ای او اور ویب ماسٹر کے لیے ان دونوں کے بغیر کام کرنا مشکل ہے اور اب 2012 کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ اب سب سے زیادہ ویب ماسٹر ان دونوں میڈیا کے ذریعے نشانہ بنیں گے کیوںکہ اب گوگل اسپام ٹیم گوگل پانڈا کے بعد گوگل بینگوئن کے ذریعے ان اسپامرز کی ویب سائٹ کو موت کی نیند سلانے کے لیے کمر باندھ چکی ہے۔
اب گوگل نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ پر ایک یو ٹیوب کی ویڈیوایمبیڈ کرسکتے ہیں اس کے لیے آپ ifram یا ایمبیڈ کوڈ کی کمانڈ استعمال کریں اور جب یہ ویڈیو یا آپ کی ویب سائیٹ کا پیج انڈیکس ہوگا تو یہ سرچ انجن میں یہ ویٹیو تھمب نیل کے ساتھ آپ کے ویب پیج یو آر ایل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈسپلے کرے گا۔ پہلے اسی عمل کو کرنے کے لیے ویڈیو سائیٹ میپ کی ضرورت ہوتی تھی جو کہ اب نہیں ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے مگر یہاں ایک بات اور قابل توجہ ہے وہ یہ کہ یہ عمل اس وقت ہی ہوگا جب،
  • • آپ کے ویب پیج میں جو بات کہی جارہی ہو اور یوٹیوب ویڈیو بھی اسی بات سے منسلک ہو
  • • آپ کی سائیٹ ایک اچھے پی آر کی بھی حامل ہو
  • • آپ کی سائیٹ نئی نہ ہو
  • • منسلک کی گئی ویڈیو کسی بھی طرح سے پراڈکٹ کی تشہیر میں ملوث نہ ہو
  • • وہ کاپی رائٹ کے زمرے میں نہ آتی ہو
جب یہ اوپر دی گئی باتوں کو آپ مدنظر رکھیں گے تو یقیناً آپ کی ویب سائیٹ یو ٹیوب سے ایک اچھا ٹریفک حاصل کرسکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment