سرچ انجن آپٹیمائزیشن بظاہر آسان نظر آتی ہے مگر یہ سارا ٹیکنک اور حاضر دماغی کاکھیل ہے اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ ہی آپ کے اندر آئے گی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایک دن یا ایک مہینے میں یہ سب کچھ کرسکتا ہے تو اس کو چاہیئے کہ وہ اس خوش فہمی سے باہر آکر حقیقت کا سامنا کرے، میری یہ ہی کوشش ہے کہ آپ کو حسب الواقع معلومات پہنچاؤں تاکہ آپ کا وقت برباد نہ ہو۔
اس سے پہلے کہ آپ کسی بھی ویب سائیٹ کی سرچ انجن آپٹیمائزیشن شروع کریں آپ کا فوکس بالکل واضح ہونا چاہیئےکہ آپ کیا کرنا یا کیا پانا ہے۔ مندرجہ ذیل میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے دس سنہرے اصول پیش کیے جا رہے ہیں امید ہے کہ آپ کو اس سے ضرور استفادہ ہوگا۔
 1. ہرپیج کا ٹائیٹل، ڈیسکرپشن واضح اور جدا گانہ ہواور اس میں کی ورڈ کا استعمال ضرور کیا گیا ہو۔
 2. ہر سائیٹ کا ویب ماسٹر ٹول بنایا جائے اور اس کے ذریعے سائیٹ میپ کو شامل کیا جائے۔
 3. اس بات کو ممکن بنایا جائے کہ آپ کو مطلوبہ کی ورڈ باڈی ٹیکسٹ میں موجود ہو۔
 4. مطلوبہ کی ورڈ ہیڈرز کے اندر بھی پایا جائے۔
 5. اس بات کو یقینی بنائیں کہ امیجز کی آپٹیمائزیشن بھی کی جائے، امیج کا سائز اور آلٹ ٹیگز کی ورڈ کے مطابق ہو۔
 6. ویب سائیٹ کی کوڈنگ میں کوئی بھی غلطی نہ پائی جائے تاکہ سرچ انجن اس کو آسانی سے پڑھ سکے۔
 7. سائیٹ میں ہمیشہ نئے کانٹینٹ کی شمولیت ہو۔
 8. سائیٹ کی شمولیت کو ویب ڈائریکٹریز میں ممکن بنایا جائے۔
 9. اپنی سائیٹ کے لنکس کو دوسری اچھی شہرت رکھنے والی سائیٹس میں درج کریں۔
 10. اپنی سائیٹ کی پرفارمینس کو روز چیک کریں۔
آپ اگر ان دس سنہرے اصول کو مدنظر رکھیں تو انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی سائیٹ جلد ہی ایک اچھی رینکنگ پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔